حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے برسبن آسٹریلیا میں بونال تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں ہندوستانی تارکان وطن سے کہاکہ وہ اپنے وطن واپس ہوں اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کریں۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے محفوظ مقام ہے اور تلنگانہ میں گزشتہ 9 برسوں میں 47 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت صنعتوں کے قیام کے لئے تمام ضروری سہولتیں فراہم کررہی ہے۔