ممبئی20جولائی (یو این آئی) غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے جولائی میں اب تک ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ میں 696 ملین ڈالر یعنی 5,939 کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری کی ہے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ماہ کے دوران غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کیے اور قرض خریدے ۔ انہوں نے ایکویٹی میں 643 ملین ڈالر فروخت کیے جبکہ 1344 ملین ڈالر کا قرض خریدا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے میوچل فنڈز میں 46 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ ہائبرڈ آلات سے 50 ملین ڈالر نکال لئے ۔اس مہینے کے آغاز میں (ایف پی آئی) سرمایہ کاروں کا رجحان مثبت تھا۔ خاص طور پر گزشتہ ہفتے کے بعد میں وہ فروخت کنندگان بن گئے ۔جون کے شروع میں ایف پی آئی کے سرمایہ کار بیچنے والے تھے ۔ انہوں نے مارکیٹ سے خالص 904 ملین امریکی ڈالر واپس لے لیے تھے ۔ پورے مالی سال کے دوران انہوں نے ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ سے 6822 ملین امریکی ڈالر کی خالص واپسی کی ہے ۔واضح رہے کہ حکومت ہند نے ہمیشہ سے ہی غیر ملکی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے راغب کیا ہے اور کئی کمپنیاں اسٹارٹ اپس کے بعد کارپوریٹ کمپنیوں میں تبدیل ہوگئی۔