غیر ملکی تبلیغی ارکان کو ایک ماہ تاخیر سے جیل سے رہا کیا گیا

   

لکھنؤ : ہائیکورٹ کی طرف سے رہائی کا حکم کے با وجود تبلیغی جماعت سے وابستہ ۷ اندو نیشیائی شہریوں کو ایک ماہ کی تاخیر کے بعد نینی سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ سات انڈو نیشیائی شہریوں کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں 6 ماہ پہلے الہ آباد کے تبلیغی مرکز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے کسی بھی غیرملکی کارکن میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی لیکن مقامی پولیس نے تمام غیرملکی شہریوں کو جیل بھیج دیا تھا۔ طویل قانونی جدو جہد کے بعد آخر کار انڈو نیشیائی شہری اب اپنے وطن واپس لوٹنے کو آزاد ہیں۔الہ آباد کی نینی سینٹرل سے غیرملکی تبلیغی کارکنان کو اب رہا کر دیا گیا ہے۔ جیل سے رہا ہونے والے ساتوں غیرملکیوں کا تعلق انڈو نیشیا کی تبلیغی جماعت سے ہے۔