قاہرہ: مصر کی ایک سڑک پر خاتون کو ہراساں کیے جانے کے مناظر نے چونکا کر رکھ دیا، ایک نوجوان اور اس کے دو ساتھیوں نے ایک غیر ملکی سیاح کا پیچھا کیا پھر وہ قاہرہ کے تحریر سکوائر پر اس خاتون سیاح کے سامنے گلی کے بیچوں بیچ کپڑے اتارنے ہی والا تھا کہ سیکیورٹی سروسز نے غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر نوجوان اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 3 نوجوان اس وقت لڑکی کا پیچھا کررہے ہیں جب وہ قاہرہ کی ایک گلی میں چل رہی تھی۔یہ افراد اس خاتون کے سامنے فحش جملے ادا کر رہے ہیں۔اس سے پہلے کہ ان میں سے ایک اس خاتون کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہوجاتا راہگیر خاتون کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔انٹرنیٹ پر کارکنوں نے مجرموں کی جلد شناخت اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔چند گھنٹوں کے اندر سکیورٹی سروسز نے دو مشتبہ افراد کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کرلیا۔جانچ پڑتال، تکنیکی معاملات اور راستے کا سراغ لگا کر ملزموں کی شناخت کی گئی۔ وہ قاہرہ کے مشرق میں واقع المرج پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مقیم 3 افراد تھے۔ ملزمیں نے واقعہ کا اعتراف کرلیا۔واضح رہے مصر کے بعض علاقوں میں ہراساں کرنے کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔ اسی وجہ سے دو سال قبل حکام نے اس حوالے سے سزا کو بڑھا دیا تھا۔ اس وقت قانون کے تحت ہراساں کرنے کے مجرم کو تین سال سے پانچ سال تک قید کی سزا دی جاسکتی اور 2 لاکھ سے 3 لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
ان دونوں سزاؤں کواکٹھا بھی دیا جاسکتا ہے۔