غیر ملکی ریزرو کرنسی 18 ہفتے بعد 400 ارب ڈالر سے زیادہ

   

ممبئی، 10 فروری(سیاست ڈاٹ کام) ملک میں غیر ملکی کرنسی ذخیرہ میں 18 ہفتے بعد ایک مرتبہ پھر 400 ارب ڈالر کے پار پہنچ گیا ہے ۔ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداوشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہفتہ میں غیر ملکی ریزرو کرنسی میں 06ء2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 24ء400 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس میں مسلسل دوسرے ہفتہ تیزی دیکھی گئی۔اس سے پہلے 25 جنوری کو ختم ہفتہ میں یہ 50ء1 ارب ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 18ء398 ارب ڈالر رہا تھا۔ یہ 28 ستمبر 2018 کے بعد پہلا موقع ہے کہ جب غیر ملکی کرنسی ریزرو 400 ارب ڈالر کے پار پہنچا ہے ۔آر بی آئی کے مطابق یکم فروری کو ختم ہفتہ میں غیر ملکی ریزرو کرنسی میں 28ء1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 43ء373 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کا ذخیرہ بھی 49ء76 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 69ء22 ارب ڈالر ہوگیا۔