ممبئی : ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 7.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 635.83 ارب ڈالر پر آگئے ۔ اس سے قبل ہفتے یہ 635.90 ارب ڈالر پررہا تھا۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 32.1 کروڑ ڈالر کی کمی سے 572.86 ارب ڈالر رہ گیا۔ تاہم اس دوران سونے کے ذخائر 29.1 کروڑ ڈالر بڑھ کر 38.70 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 3.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 19.08 ارب ڈالر پر اور اسی طرح انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ ایک کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.17 ارب ڈالرپر رہا۔