غیر ملکی سگریٹس کی غیر قانونی فروخت ،2گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /10 مارچ (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے غیرمجاز طور پر بیرونی سگریٹس فروخت کرنے کے الزام میں دو تاجرین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 90 ہزار مالیتی سگریٹس برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ احمد عالم خان جو نامپلی علاقہ میں جنرل اسٹور چلاتا ہے غیرقانونی طور پر فارن برانڈ کے سگریٹس فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ 30 سالہ ملن کمار جین ساکن شانتی اپارٹمنٹ گوشہ محل ان سگریٹس کو احمد عالم خان کو فروخت کررہا تھا اور زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے بیرونی سگریٹس کو شہر میں غیرمجاز طور پر فروخت کیا جارہا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے احمد عالم خان اور ملن کمار جین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 90 ہزار مالیتی سگریٹس ضبط کرلئے ۔