غیر ملکی سیاح جوڑے سے چھیڑخانی اور مارپیٹ

   

جونپور24جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع جونپور کے برسٹھی علاقے میں پولیس نے غیر ملکی جوڑے کے ساتھ چھیڑ چھاڑی اور دھمکی دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔ایس پی اشوک کمار نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ 16 جنوری کو جرمنی سے آئے سیاح جوڑا تموتھی اپنے بیوی دگّا کے ساتھ کار سے وارانسی سے رشیکیش جارہے تھے کہ سکھ لال گنج واقع سرائے وکرم ریلوے کراسنگ پر تین نامعلوم افراد نے دگّا کے ساتھ چھیڑ خانی کرنی شروع کردی۔مخالفت کرنے پر انہوں نے تموتھی کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔