غیر ملکی طلبہ دیگر متبادل پر غور کریں: چینی میڈیا

   

نیویارک ۔ 24 مئی (ایجنسیز) امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں پر پابندی کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلان پر چین نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کو امریکہ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کے داخلے پر پابندی لگانے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جمعہ کو چین کی حکومت نے کہا کہ اس سے امریکہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اس یونیورسٹی کو نقصان پہنچے گا۔ ہانگ کانگ کی ایک یونیورسٹی نے اس غیر یقینی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر ملکی طلبہ کو اپنے ہاں یہ موقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کا مقصد اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کی کْل تعداد میں اکثریت چینی اسٹوڈنٹس کی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے تمام مختلف شعبوں میں 2024 ء میں 6,703 غیر ملکی طلبہ نے داخلہ لیا۔ ان میں صرف چین سے آنے والے طلبہ کی تعداد 1203 تھی۔