انقرہ : ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے غیر ملکی ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 1 ملین 889 ہزار 398 نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے۔صدارتی انتخاب کے لیے امریکہ کے علاوہ تمام غیر ممالک میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ووٹرز نے 20 مئی تک اوورسیز نمائندہ دفاتر اور کسٹمز چوکیوں رکھے گئے بیلٹ بکس میں اپنااپنا ووٹ ڈالا ہے۔صدارتی انتخابات میں بیرون ملک ترک شہریوں کی دلچسپی گزشتہ روز بھی دیکھی گئی۔ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے تک غیر ممالک میں ترکیہ کے نمائندہ دفاتر اور کسٹمز میں ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کی کل تعداد 1 ملین 889 ہزار 398 پہنچ گئی تھی۔انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیر ممالک میں 1 ملین 691 ہزار 287 غیر ممالک میں نمائندہ دفاتر میں اور ایک لاکھ 48 ہزار 183کسٹم چوکیوں پر مجموعی طور پر 1 ملین 839 ہزار 470 ووٹرز نے ووٹ ڈالے ہیں۔صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کسٹم چوکیوں پر ووٹنگ 28 مئیشام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔