کولکتہ3۔جون(سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر ایک غیر مقیم مزدوروں کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپے دئیے جائیں۔ممتا بنرجی نے آج سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑ ہا یومیہ مزدور معاشی بدحالی کے شکارہوگئے ہیں۔میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ غیر مقیم مزدوروں اور غیر منظم شعبہ میں کام کرنے والے ہر ایک کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپے دئیے جائیں۔ممتا بنرجی ے مشورہ دہا ہے کہ اس کیلئے پی ایم کیئر فنڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔