غیر موسمی بارش سے فصلوں کو بھاری نقصان کسان سیل کے قائد کودنڈا ریڈی کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 18۔ اپریل (سیاست نیوز) ریاست کے مختلف اضلاع میں غیر موسمی بارش کے سبب مکئی کی فصل کو بھاری نقصان ہوا ہے جس سے کسان کافی پریشان ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کسان سیل کے قومی نائب صدرنشین کودنڈا ریڈی ریاستی صدرنشین انوپ ریڈی اور سابق رکن اسمبلی وجئے رمنا راؤ نے آج پدا پلی میں متاثرہ فصلوں کا معائنہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی ۔ کودنڈا ریڈی نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ حکومت سے نمائندگی کریں گے تاکہ کسانوں کو مناسب امداد فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں کئی اضلاع میں دھان اور بعض علاقوں میں مکئی کی فصل بری طرح تباہ ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں خشک سالی اور بارش کے سبب فصلوں کو ہوئے نشانات پر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کسانوں کے نقصانات کو نظر انداز کردیا۔ انہوں نے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لے کر فی ایکر 25 ہزار روپئے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فصلوں کی خریدی کے مراکز قائم کئے جائیں۔