غیر موسمی بارش کے سبب دھان کی تیار فصل تباہ

   

Ferty9 Clinic

ضلع نظام آباد میں تیز ہوا اور ژالہ باری، برقی پولس اور آم کے درختوں کو نقصان

نظام آباد۔ گذشتہ دو دنوں سے جاری غیر موسمی بارش کے باعث کھڑی فصل کے علاوہ دھان کو بھی نقصان ہورہا ہے دو دنوں سے اچانک موسم میں شام کے اوقات میں تبدیلی پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو راحت حاصل ہورہی ہے لیکن کسانوں کیلئے باعث مشکل بن رہی ہے نظام آباد رورل منڈل کے گنڈہ رام ، سری نگر ، ترمن پلی ، پالدہ ، ملا رام ، ملکا رام و دیگر دیہاتوں میں کسان دھان کی کٹوتی کے بعد اسے فروخت کرنے کیلئے خریدی مرکز پر منتقل کئے تھے لیکن اچانک ہوئی بارش کے باعث دھان کی فصل کو نقصان ہوا ہے ۔ ضلع کے ڈچپلی ، اندلوائی ، درپلی ، آرمور ، جکران پلی ، بالکنڈہ ، نندی پیٹ ، ورنی ، کمر پلی کے علاقوں میں دو دنوں سے جاری بارش سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچائی ہے ۔ کمر پلی کے علاقہ میں تیز ہوا ، ژالہ باری ، بارش کے باعث برقی پولس ٹوٹ گئے ہیں اور آم کا درخت ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے ایک کار کو نقصان ہوا ہے ۔ ورنی میں تقریباً 3000 کنٹل خریدا ہوا دھان نقصان ہوا ہے نندی پیٹ کے بنولہ ،میگا پور ، چاکا پور میں بھی بارش کی وجہ سے دھان کو نقصان ہوا ہے ۔ موپکال اور بالکنڈہ کے علاقہ میں بھی ہوئی بارش سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔ مسلسل بارش کے باعث کسانوں کو زبردست مشکلات پیش آرہی ہے جبکہ بارش کی وجہ سے موسم میں ہورہی تبدیلی روزہ داروں کیلئے راحت بن رہی ہے ۔