غیر مہذب مواد ،نیپال کی ٹک ٹاک پر پابندی

   

نیپال کی حکومت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں نے ٹک ٹاک تک رسائی روکنی شروع کر دی ہے۔ تاہم حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے اس اقدام پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے بھی اس چینی ایپ پر پابندی لگا دی تھی۔نیپال نے چین کی معروف ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”سماجی ہم آہنگی” کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ایسا کیا گیا ہے۔وزیر مواصلات ریکھا شرما نے کہا کہ پیر کے روز ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں نے پہلے ہی چین کی اس ویڈیو شیئرنگ ایپ تک رسائی کو روکنا شروع کر دیا ہے۔محترمہ ریکھا شرما نے کہا، ”حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔