غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کی مشروط اجازت

   

ریاض : وزارت حج و عمرہ نے کہا ہیکہ کورونا کے حوالہ سے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم ان کیلئے شرط یہ ہے وہ خود کورونا کے مریض ہوں نہ ہی کسی متاثرہ شخص کے رابطہ میں ہوں۔ وزارت نے کہا ایسے افراد ’’نْسک‘‘ ایپ کے ذریعہ عمرہ کرنے کیلئے پرمٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر استفادہ کنندگان کے ایک سوال کہ عمرہ کے لیے ریزرویشن کیلئے ویکسین کی ڈوز مکمل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں کے جواب میں کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی دونوں مقدس مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ عمرہ کرنے کے لیے ’’ نْسک‘‘ ایپ سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔