غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش: کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ‘غیر پارلیمانی’ الفاظ کی نئی فہرست پر تنقید کرتے ہوئے ‘نئے بھارت کے لیے نئی لغت‘ ٹوئٹ کیا۔ کانگریس کے میڈیا کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ اگر اپوزیشن حکومت کے کام کاج کو لے کر ‘جملے بازی’ جیسے الفاظ کا استعمال کرتی ہے تو حکومت اسے غیر پارلیمانی اور من مانی قرار دے رہی ہے۔ جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ ‘اپوزیشن کی طرف سے مودی حکومت کی سچائی کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تمام الفاظ کو اب ‘غیر پارلیمانی’ سمجھا جائے گا’۔