ـآندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ججس کو گھر سے کام کرنے کی اجازت

   

حیدرآباد: چیف جسٹس آندھرا پردیش ہائی کورٹ جے کے مہیشوری نے ہائی کورٹ کے تمام ججس کو مکانات سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ ججس کو وجئے واڑہ میں اپنی قیامگاہوں سے مقدمات کی سماعت کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ انتہائی اہم اُمور کی 13 جولائی تک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت ہوگی۔ ریاست میں کورونا کیسس میں اضافہ بالخصوص عدالت کے اسٹاف میں کورونا کے کیسس دیکھتے ہوئے ججس کو قیامگاہوںسے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔