حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) اسپیشل چیف سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت تلنگانہ مسٹر سی وی آنند نے آج تلنگانہ فائر ڈیزاسٹر رسپانس ایمرجنسی اینڈ سیول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ محکمہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سی وی آنند نے محکمہ کے زیرالتواء پراجکٹس اور مستقبل کے لائحہ عمل اور منصوبوں پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل وکرم سنگھ مان نے ہوم سکریٹری کو ڈپارٹمنٹ کی تفصیلی رپور ٹ پیش کی ۔ جدید عصری ٹکنالوجی اور محکمہ کیلئے درکار سہولیات کو فراہم کرنے کا ہوم سکریٹری نے تیقن دیا اور 10 سال کے عرصہ میں کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ڈپارٹمنٹ کو درپیش مسائل اور ان کی یکسوئی مجوزہ منصوبوں اور ڈپارٹمنٹ کیلئے عملہ کی کمی کو پوری کرنے کے ٹھوس اقدامات کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ڈپارٹمنٹ کے دیگراعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ ع