حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر پولیس وی سی سجنار نے چادر گھاٹ فائرنگ پر بیان میں غنڈہ عناصر روڈی شیٹرس اور مجرموں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ روڈی شیٹر و رہزن واردات انجام دے رہے تھے کہ ڈی سی پی نے انہیں گرفتا کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ روڈی شیٹر محمد عمر انصاری پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں اور دو مرتبہ پی ڈی ایکٹ تھا اور 2 سال جیل میں قید تھا ۔ آج خنجر سے ڈی سی پی کے گن مین پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی اور ڈی سی پی نے دو راونڈ فائرنگ کردی ۔ جس کے سبب رہزن کے ہاتھ اور پیٹھ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا ۔رہزن کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ اس دوران ڈی سی پی چیتنیہ کمار معمولی زخمی ہوگئے ۔ کانسٹبل اور ڈی سی پی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دونوں زیر علاج ہیں ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی ۔ فرار ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور ان کے پیچھے کارفرما طاقتوں اور ٹولی کا بھی پتہ لگایا جائے گا ۔ کمشنر نے بتایا کہ عمر انصاری کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی ۔ع