فائر سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں اور مالکین کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے فائر ڈپارٹمنٹ نے ان عمارتوں کے مالکان اور سہولت منیجرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے جو ہنگامی راستوں کو روک کر یا تالا لگا کر فائر سیفٹی کے اصولوں کی بار بار خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ فائر ، ڈیزاسسٹر ریسپانس ، ایمرجنسی اور سیول ڈیفنس کے ڈائرکٹر جنرل وائی ناگی ریڈی نے کہا کہ ہنگامی راستے ہر وقت کھلے اور قابل رسائی رہنا چاہئے ۔ انہیں مقفل کرنا یا روکنا ایک سنگین جرم ہے جو جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے اور فائر سیفٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور اضلاع میں حالیہ معائنہ کے دوران کئی اداروں میں خلاف ورزیوں کا پتہ چلا ہے ۔ بار بار کے مشورے اور ضوابط نوٹس کے باوجود عوام کی طرف سے اکثر آنے والی کچھ عمارتیں باہر نکلنے کے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ اب ایسی انتظامیہ کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی شروع کرے گا تاکہ حفاظتی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ برقی شاک لگنے کے واقعات میں کئی لوگوں کی جانیں گئیں ۔ آگ لگنے کے واقعات کی وجہ سے کروڑہا روپیوں کا نقصان ہوا اور کئی جانیں جا چکی ہیں ۔ راستے بند رہنے کی وجہ سے لوگ آگ لگنے کے دوران عمارتوں سے باہر نہیں آسکے ۔ جس کی وجہ سے جانیں گئی ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی بھی شخص خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔ ش