فائزر نے کورونا ویکسین کی فراہمی میں کمی کردی، رپورٹ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے رواں برس کے دوران کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کی فراہمی کی تعداد میں نصف سطح تک کمی کردی ہے۔ فائزر کی ترجمان نے بتایا کہ ویکسین کی فراہمی کے اصل منصوبہ میں کمی کی وجہ سپلائی چین میں توقع سے زیادہ وقت لگنا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فائزر کمپنی اس سال کے آخر تک دس کروڑ کورونا ویکسین کے بجائے تقریباً پانچ کروڑ ویکسین کی فراہمی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فائزر نے جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک کے ساتھ یہ ویکسین تیار کی ہے۔