نیویارک : دواساز امریکی کمپنی فائزر نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی گولی
Paxlovid
تیار کرلی ہے۔کمپنی نے کورونا کے مریضوں کو گولی دینے کیلئے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو منظوری کی درخواست دے دی ہے۔کلینکل ٹرائل کے مطابق
Paxlovid
اسپتال میں داخلے یا موت کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کردیتی ہے۔رپورٹس کے مطابق منظوری ملنے کی صورت میں اینٹی وائرل گولی چند ہفتوں میں میڈیکل اسٹورز پر مل سکے گی۔