فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ کچھ دن میں آئے گی: ٹروڈو

   

اوٹاوا: ’فائزر‘اور ’بایوٹیک‘کی کورونا ویکسین کے 300,000ڈوز آنے والے دنوں میں کینیڈا پہنچیں گے ۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس بارے میں اطلاع دی۔ٹروڈو نے کہا ‘‘توقع ہے کہ کچھ دن میں کورونا ویکسین کی 300,000خوراک کینیڈا پہنچ جائے گی۔’’ قابل ذکر ہے کہ فائزر اور بایو ٹیک کو ہنگامی استعمال کے لئے محکمہ صحت نے منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کورونا ویکسین کی لاگت پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کووڈ ویکسین سمیت ویکسین کے غیر منفی اثرات کو دور کرنے کے لئے ایک وفاقی امدادی پروگرام تشکیل دے گی۔ٹروڈو نے پیر کے روز کہا کہ کینیڈا کو توقع ہے کہ دسمبر کے آخرتک فائزرکی کورونا ویکسین کی 249,000خوراکیں ملیں گی جو سال کے آخر تک 124500 کینیڈائیوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔