فائزر کمپنی کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے پیچھے ترک نژاد ڈاکٹر کا اہم رول

   

واشنگٹن: امریکی دواساز کمپنی
Pfizer
کے مطابق جرمن شراکت دار کمپنی
BioNTech
کے تعاون سے تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین اس وبائی مرض کے علاج کے حوالے سے 90% مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ فائزر کمپنی نے امریکہ اور پانچ دوسرے ممالک میں قریباً 44 ہزار افراد پر اپنی اس نئی ویکسین کی جانچ کی ہے اور اس کی بنیاد پر ابتدائی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق صرف 94 افراد کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں۔ البتہ فائزر نے ان کیسوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے اور خبردارکیا ہے کہ اس تحقیقی مطالعے کے اختتام تک اس ویکسین کو لگوانے کے نتیجے میں کووِڈ-19 سے تحفظ کی شرح میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔فائزر کی جانب پیر کے روز اعلان کردہ کورونا ویکسین کی تیاری کے پیچھے ایک 55 سالہ ترک نژاد ڈاکٹر اوگر اور اس کی اہلیہ کا اہم رول ہے۔ اوگر 4 برس کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ ہجرت کر کے جرمنی آ گئے تھے۔