واشنگٹن: امریکہ کی دوا ساز کمپنی فائزر نے آزمائشی بنیاد پر اپنی تیار کردہ ویکسین کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ویکسین امریکہ کی چار ریاستوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین ریاست ٹیکساس، نیو میکسیکو، رہوڈ آئی لینڈ اور ٹینیسی میں آزمائشی بنیاد پر مریضوں کو دی جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کے نتائج سے پر امید ہیں جس کے بعد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین امریکہ کی دیگر ریاستوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں تقسیم کی جائے گی۔یاد رہے کہ فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے ابتدائی نتائج کے مطابق یہ ویکسین کورونا کی روک تھام کے لیے 90 فی صد مؤثر ہے۔فائزر کی تیار کردہ ویکسین کو منفی 70 سینٹی گریڈ پر رکھنا ضروری ہے۔ عمومی طور پر ویکسینز کو دو سے چار سینٹی گریڈ پر رکھا جاتا ہے۔ اس کے برعکس کورونا وائرس کی ویکسین کو انتہائی کم درجہ حرارت پر رکھا جانا ضروری ہے۔