برسلز: کوویڈ ۔19 کے خلاف اولین ویکسین تیار کرنے والی دوا ساز کمپنیاں فائزر اور بائیو این ٹیک اب کوروناویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری کے لیے درخواست دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے یہ کمپنیاں آئندہ چند ہفتوں میں امریکی، یورپی اور ادویات کے دیگر ریگولیٹری اداروں کو ڈیٹا فراہم کریں گی۔ کووڈ ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوانے کے 6سے 12مہینوں کے بعد تیسری ویکسین لگوانے کی ضرورت پڑسکتی ہے کیونکہ پہلی دو ویکسین لگوانے کے کچھ عرصے بعد دوا کا اثر کم ہونا شروع ہوسکتا ہے۔ فائزر اور بائیو این ٹیک کی یہ نئی ویکسین کوروناکی نئی قسم ڈیلٹا کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوسکے گی۔