فائنل میں بغیر تھوک لگائے بھی گیند سوئنگ کرے گی : ایشانت

   

ممبئی ۔ ہندوستان کیفاسٹ بولر ایشانت شرما کا خیال ہے کہ انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) کے فائنل میں تھوک لگائے بغیر بھی گیندباز سوئنگ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سے کسی بولرکوگیند کو سوئنگ کرواتے رہنے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ ایشانت نے آج ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی اہمیت کے سلسلے میں بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسٹاراسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنیکٹیڈ پر کہا اگر یہاں کی صورتحال میں گیند کو اچھی طرح سے سوئنگ کروانا جاری رکھا جائے تو بولروں کے لئے ان مشکل حالات میں بھی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوگا۔ آپ کو الگ طرح سے تربیت لینے اور تبدیلی کے مطابق خودکو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان میں آپ کو کچھ وقت بعد ریورس سوئنگ ملتی ہے لیکن انگلینڈ میں سوئنگ کی وجہ سے گیند کو لینتھ فل ہوجاتی ہے ۔ اس لئے آپ کو گیند کی لینتھ میں تال میل رکھانا ہوگا۔ یہ کرنا آسان نہیں ہے اور یہاں کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے ، اس لئے موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے میں وقت لگتا ہے ۔ فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ قرنطینہ سے بھی کافی فرق پڑتا ہے کیونکہ آپ میدان پر نہیں جاسکتے ۔ آئی پی ایل کے بعد ہمیں میدان میں جاکر ٹریننگ کی اجازت نہیں تھی۔ جم میں ٹریننگ کرنا اور میدان پر مشق کرنے میں کافی فرق ہوتا ہے ۔ آپ کو اس کے ساتھ تال میل بٹھانا پڑتا ہے اور اس میں وقت لگتا ہے ۔ نوجوان ہندوستان کے سلامی بلے باز شبھمن گل نے بھی کرکٹ کنکٹیڈ پر اپنے ٹیم انڈیا اے اور انڈر 19 ٹیم کے انگلینڈ دورے سے ملے تجربات پر اظہار خیال کیا۔