فائنل کیلئے ٹیم میںمختلف چہرے ہوں گے : پونٹنگ

   

دبئی۔ آسٹریلیائی لیجنڈ رکی پونٹنگ کو توقع ہے کہ جب آسٹریلیائی ٹیم آئندہ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل اور ایشز کے لیے انگلینڈ کا سفرکریں گے تو اسکواڈ میں کچھ مختلف چہرے نظر آئیں گے۔ جب کہ آسٹریلیا فی الحال ہندوستان سے 2-1 سے پیچھے ہے اور بارڈر۔گواسکر ٹرافی کو دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، لیکن انہوں نے اندور ٹسٹ میں نو وکٹوں سے جامع فتح درج کی اور جون میں اوول میں فائنل میں جگہ حاصل کی تو انہوں نے کافی جذبہ دکھایا۔ آئی سی سی ریویوکے ایپی سوڈ پر بات کرتے ہوئے پونٹنگ توقع ظاہر کی ہے کہ آسٹریلیا دو ماہ کے طویل دورے کے لیے کھلاڑیوں کی ایک بڑی ٹیم کو یورپ لے جائے گا، لیکن ان کا خیال ہے کہ اس میں کچھ ایسے چہرے شامل ہو سکتے ہیں جو ہندوستان کے دورے میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔