محکمہ داخلہ کو ہوٹل انتظامیہ سے 2.65 کروڑ روپئے بِل کی حوالگی
سرینگر 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں موسم سرما کی آمد سے قبل مقامی انتظامیہ اب اُن 34 سیاسی محروسین کو سرینگر کی فائیو اسٹار ہوٹل سنشور سے کسی دوسرے مقام کو منتقلی پر غور کررہا ہے کیوں کہ انسانی جسموں کو ٹھٹھرا دینے والی برفانی سرحدی کا مقابلہ کرنے کے لئے اس ہوٹل میں مناسب گرمی پیدا کرنے والے آلات اور دیگر انتظامات نہیں ہیں چنانچہ سنشور ہوٹل انتظامیہ نے 34 سیاسی محروسین کو 90 دن تک رکھنے پر ہونے والے مصارف کے طور پر 2.65 کروڑ روپئے کا بِل محکمہ داخلہ کے حوالہ کردیا ہے۔ یہ ٹھٹھرا دینے والی سرحدی ان سیاسی محروسین کے لئے پہلے ہی پریشانیوں کا آغاز کرچکی ہے جو 5 اگسٹ سے ڈل جھیل کے کنارے واقع اس خوبصورت ہوٹل میں قید ہیں۔