کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے کہا ہے کہ بابائے قوم کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے قاتل ’ناتھورام گوڈسے امر رہے‘ (ناتورام گوڈسے زندہ آباد) کا نعرہ سوشل میڈیا پر زور وشور سے ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ ایک قابل سزا جرم ہے اور مرکزی حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے اور اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔
کانگریس ترجمان جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو مزید بتایا کہ بتایا کہ 2 اکتوبر سے سوشل میڈیا پر ’ناتھوورام گوڈسے امر رہے‘ کا نعرہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ حکومت کو اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے کہ کون ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر باپو کی اس طرح سے توتوہین کررہا ہے۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ اب تک حکومت اس معاملے کو اپنے نوٹس میں کیوں نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں جب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے، تب سے ملک کو ایک نئی سمت دی گئی ہے اور اس کا ملک پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے، لہذا ملک کے عوام کو اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔