فارسی، اردو کے قلمی نسخوں کا ڈیجیٹلائزیشن، جامعہ ہمدرد کا معاہدہ

   

نئی دہلی: فارسی اور اردو کے قلمی نسخوں کی مرمت، تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور کیٹلاگنگ کے لئے انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹراورجامعہ ہمدردکے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ پر صدرتقریب انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر( ایران کلچر ہاؤس)،نئی دہلی کے سربراہ ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری اور جامعہ ہمدردکے وائس چانسلر پروفیسر( ڈاکٹر) ایم افشار عالم کی موجودگی میں دستخط ہوئے ۔ واضح رہے کہ صدیوں سے مشترکہ اورمؤثر تمدن و ثقافت کے حامل ممالک ایران اور ہندوستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ غیرسرکاری اداروں کی جانب سے بھی دونوں اقوام کے درمیان اکثرتہذیبی اور ثقافتی امورسے متعلق سرگرمیاں منظرعام پرآتی رہتی ہیں-کچھ اسی طرح انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر(ایران کلچر ہاؤس) نئی دہلی اورجامعہ ہمدرد ایک بڑاقدم اٹھاتے ہوئے فارسی اور اردو کے قلمی نسخوں کی مرمت، تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور کیٹلاگنگ کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔