کویت سٹی ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک انتہائی سنگین معاملہ میں نامعلوم 21 سالہ نوجوان نامعلوم عرب ملک سے جعلی سرٹیفکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور اپنی جعلی ڈگری کے ذریعہ وہ خود کو ایک ماہر فارماسسٹ ظاہر کر رہا تھا ۔ روزنامہ الرائے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر شرمندہ یا خوفزدہ نہیں ہیں تو اس سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ آپ اپنی مرصی سے وہ کام کرسکتے ہیں جو غلط ہوتا ہے لیکن یقیناً اس قسم کی بدعنوانی کو معاشرہ سے ہر طرح سے ختم کرنا ہوگا ۔ روزنامہ نے کہا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سرٹیفکٹ سرکاری ایجنسیوں کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور بغیر کسی تصدیق کے جعلی ڈگری کو اصل ڈگری مان لیا گیا ۔ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
