چنڈی گڑھ، 22 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی کیمیکل اور کھاد وزارت کے ادویات شعبہ کے تعاون سے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صحت کمیٹی اور چنڈی گڑھ چیپٹر نے چہارشنبہ کو یہاں گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس کے ذریعہ ادویات کی معیار کی یقین دہانی میں اضافہ کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس دوران ریوائزڈ فارما ٹیکنالوجی اپ گریڈ سپورٹ اسکیم (آر پی ٹی یو اے ایس) پر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں صنعت اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان تعمیل اور تعاون کی ثقافت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس دوران سپریت سنگھ، کنوینر ریجنل ڈرگز، ہیلتھ اینڈ ویلنس کمیٹی، پی ایچ ڈی سی سی آئی نے صنعت اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان تعمیل اور تعاون کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ امیت دگل، اسسٹنٹ ڈرگ کمشنر پنجاب، نے ریگولیٹری نگرانی کو بڑھانے اور عالمی جی ایم پی طریقوں کو اپنانے کیلئے صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ریاست کی طرف سے کیے جانے والے موجودہ اقدامات کے بارے میں بات کی۔
