فارما کولڈ اسٹوریج میں بھیانک آتشزدگی

   

حیدرآباد، 7 اگست (یو این آئی): سنگاریڈی کے انارم گاوں کی فارما کولڈ اسٹوریج میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور اسٹوریج کا بڑا حصہ خاکسترہو گیا۔ آگ نے تیزی سے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، جس پر فائر بریگیڈ کا آپریشن شروع کیا گیا ۔ سنگاریڈی ساتھ میڑچل-ملکاجگری اورمیدک سے فائر ٹنڈرس طلب کیے گئے ، جو گزشتہ ایک گھنٹے سے زائد وقت سے آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ آگ قریبی صنعتی یونٹس تک نہ پھیل سکے ۔