فارمنگ ایک اعلیٰ پیشہ ہے

   

Ferty9 Clinic

اکواریا انڈیا سے نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کا خطاب

حیدرآباد 30 اگسٹ (سیاست نیوز) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ فارمنگ ایک اعلیٰ پیشہ ہے اور فارمرس کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ یہاں ہائی ٹیکس پر میرئین پراڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے زیراہتمام منعقد ہورہے سہ روزہ اکوا ۔ اکواریا انڈیا 2019 کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ لوگ اکوا کلچر، فش کلچر اور دوسرے پیشوں میں داخل ہورہے ہیں کیوں کہ فارمرس کے لئے زراعت ناپائیدار بن گئی ہے۔ کسان دیگر پیشوں کو اپنارہے ہیں جوکہ افسوسناک امر ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک ڈاکٹر یہ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا ڈاکٹربنے اور ایک اداکار یہ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا اداکار بنے جبکہ ایک کسان یہ نہیں چاہتا کہ اُس کا بیٹا کسان بنے کیوں کہ اس میں فائدے نہیں ہیں۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو بجٹ میں کسانوں کو ترجیح دیتے ہوئے ان کے ساتھ ہونا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں زراعت کو طرح طرح میں جیسے فشریز، اکوا کلچر، ڈیری، فوڈ پروسیسنگ میں تبدیل کرنا چاہئے تاکہ زیادہ لوگ اس سے وابستہ ہوں۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ زراعت ایک اعلیٰ پیشہ تھا اسی لئے قائدین نے جئے جوان ۔ جئے کسان اور جئے وگنان کے نعرے دیئے۔ ان تینوں کا بہت اہم رول ہے۔ جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں، کسان غذائی اشیاء پیدا کررہے ہیں اور سائنس داں نئے نظریات اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔