لندن ۔29 مئی (سیاست ڈا ٹ کام )کوروناوائرس کی وجہ سے ڈچ فارمولا ون گراں پری اگلے سال تک ملتوی کردی گئی۔اسپورٹس ڈائریکٹر جان لامرس نے کہا ہے کہ ریس کے لیے ایک سال اور انتظار کرنا ہو گا۔1948 میں شروع ہونے والی ڈچ فارمولا ون گراں پری کا آخری ایڈیشن 1985 میں ہوا تھا، دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں کئی بڑے ایونٹ ملتوی یا منسوخ کئے جاچکے ہیں۔