فارمولا ای ریسنگ اسکام کی تحقیقات‘ اروند کمار کو اینٹی کرپشن بیورو کی نوٹس

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست نیوز) فارمولا ای ریسنگ اسکام کی جانچ کرنے والے اینٹی کرپشن بیورو نے سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار کو پھر ایک مرتبہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے جمعرات کو 11.30 بجے تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملہ میں سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے دو مرتبہ اپنا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کے ٹی آر کے بیان کی بنیاد پر اروند کمار کو نوٹس جاری کی گئی تاکہ فارمولا ای ریسنگ معاملہ کے مختلف پہلوؤں کی جانچ کی جاسکے۔ ایک ماہ تک بیرونی دورہ کے بعد اروند کمار 30 جون کو حیدرآباد واپس ہوئے ۔ اینٹی کرپشن بیورو نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دوسری مرتبہ بیان کیلئے طلب کیا ہے ۔1