فارمولا ون جاری رکھنے کا اعلان

   

لندن ۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) فارمولا ون ریسز منتظمین نے کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر بھی مقابلے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کورونا کی عالمی وبا کے سبب وسط مارچ سے معطل فارمولا ون سیزن 5 جولائی سے آسٹریا میں شروع ہورہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو چیز کیری نے کہا ہے کہ ڈرائیورکا کوویڈ 19ٹسٹ مثبت آنے پر ریس منسوخ نہیں کریں گے، کسی ایک شخص کی وجہ سے ریسز کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔