جدہ ۔ سعودی وزیر اسپورٹس نے کہا ہے کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں فارمولا ون ریس جدہ میں ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت اسپورٹس اورسعودی کار اینڈ موٹر سا ئیکل آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ فارمولا ریس ون کا نیا سیزن آئندہ سال نومبر 2021 میں جدہ میں ہوگا۔ سعودی عرب اس کی میزبانی کرے گا۔ مقابلوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ فارمولا ٹیموں کو اسکی مسودہ فراہم کیا گیا ہے جسے چند ہفتے بعد شائع کیا جائے گا۔فارمولا ون ریس کو عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہے۔سعود وزیر اسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوںکی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی اورمنامہ کے بعد جدہ فارمولا ون ریس منعقد کرنے والا تیسرا شہر بن جائے گا۔سعودی وزیر نے کہا ہے کہ سعودی وژن شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں بین الاقومی مقابوں کی میزبانی کرکے اپنے اہداف حاصل کرتا رہے گا۔