فارمولہ ای ریسنگ معاملہ میں کے ٹی آر کا موقف تبدیل

   

پہلے خود ذمہ داری قبول کی، ہائی کورٹ کو بتایا عہدیدار ذمہ دار ہیں
حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے فارمولہ ای کار ریس کیس کے معاملہ میں اچانک اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ چند دن قبل انہوں نے تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس سے سرکاری عہدیداروں اروند کمار اور بی ایل این ریڈیا کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کی ہدایت پر ہی عہدیداروں نے فنڈز جاری کیا ہے جس کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں اگر کارروائی کرنا ہے تو ان کے خلاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ایک ہفتہ دس دن میں اس موقف سے دستبردار ہوگئے۔ ہائی کورٹ میں داخل کردہ حلفنامہ میں انہوں نے بتایا کہ فارمولہ ای ریس میں کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں یہ ایک سیاسی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجازت ناموں کے معاملات دیکھ لینا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے بحیثیت وزیر وہ میری ذمہ داری نہیں تھی۔ عہدیداروں کی سفارش کردہ فائیل پر وہ دستخط کرچکے ہیں۔ تحقیقات کو روکنے کیلئے انہوں نے کواش پٹیشن داخل کرنے کا اے سی بی نے جو الزام عائد کیا ہے اس میں سچائی نہیں ہے۔ ایف آئی آر سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ کوئی جرم ہوا ہے اس لئے اس کو منسوخ کرنے کیلئے وہ عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت نے خانگی اسپانسرس کا بوجھ اپنے کندھوں پر لے لیا ہے۔ اسپانسرس کے انکار کرنے پر ایف ای او ادارہ نے سیزن 10 سے متعلق ایونٹس کیلنڈر میں حیدرآباد کو شامل نہیں کیا۔ حیدرآباد کے برانڈ امیج کو بچانے کیلئے ایف ای او ادارہ سے بات چیت کرتے ہوئے اسپانسر کی جملہ رقم تین قسطوں میں ادا کرنے معاہدہ کیا گیا۔2
بہت جلد سارے شہر حیدرآباد میں اس کو متعارف کرایا جائے گا۔ مزید اے ایف سی ایس مشینوں کے پہونچنے کے بعد ساری ریاست میں اس کو توسیع دی جائے گی۔2