فارمولہ ای ریسنگ میں قانونی چارہ جوئی کیلئے گورنر کی اجازت

   

اینٹی کرپشن بیورو کو حکومت کے فیصلہ کا انتظار
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) فارمولہ ای ریس کے انعقاد میں بے قاعدگیوں کی اینٹی کرپشن بیورو سے جانچ مکمل ہوچکی ہے اور گورنر جشنو دیو ورما نے سابق وزیر کے ٹی آر اور بعض عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دے دی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو نے تحقیقات کی تکمیل کے بعد فارمولہ ای ریس معاملہ میں قصوروار پائے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ گورنر سے اجازت طلب کی۔ گورنر نے سابق وزیر کے ٹی آر کے علاوہ آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار اور دیگر دو عہدیداروں بی ایل این ریڈی اور کشن راؤ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اجازت دے دی ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے حکومت کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے حکومت سے اجازت طلب کی ہے ۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن بیورو نے تقریباً 9 ماہ تک فارمولہ ای ریسنگ معاملہ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جس کے تحت کے ٹی آر اور دیگر عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے تفتیش کی گئی ۔ رپورٹ میں فارمولہ ای ریسنگ کے اہتمام میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ جانچ کے سلسلہ میں 19 ڈسمبر 2024 کو ایف آئی آر درج کیا گیا جس کے تحت کابینہ کی منظوری کے بغیر بیرونی خانگی کمپنی کو بھاری رقومات ادا کرنے کی شکایت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 54.44 کروڑ منتقل کئے گئے ۔1