حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تکنیکی تعلیم میں آن لائن لرننگ میٹرئیل فراہم کرنے والی ’ انفوپلس ٹکنالوجس ‘ اب فارمیسی تعلیم میں بھی قدم جما رہی ہے ۔ فارمیسی تعلیم سے متعلق ملک میں پہلی مرتبہ تھری ڈی کلاس نصاب تیار کیا ہے ۔ فارما ڈی ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی کورسیس کے لیے ضرورت کے مطابق 70 مضامین میں 12 ہزار منٹ تک ویژولس اور 5 ہزار گھنٹوں پر مشتمل لکچرس کو تیار کیا گیا ہے ۔ برطانیہ کو ہیڈ کوارٹر بناکر کام کرنے والے اس ادارے میں تلگو شخصیتیں اہم رول ادا کررہی ہیں ۔ جس کے حیدرآباد کے ساتھ چینائی میں بھی ڈیولپمنٹ سنٹرس موجود ہیں ۔ گذشتہ 13 سال سے یہ تعلیمی ادارہ تلنگانہ ، آندھرا پردیش کے علاوہ ملک کی 13 ریاستوں میں اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ انجینئرنگ ، پالی ٹکنیک ، آئی ٹی کورسیس سے متعلق یہ ادارہ ابھی تک کافی تعلیمی میٹرئیل ( مواد ) تیار کرچکا ہے ۔ ویژولس رچ ای کنسٹنٹ ڈیولپمنٹ تمام سطح پر تعلیم سے متعلق ای لرننگ سولیویشنس ، ای ٹریننگ میں مکمل معاون و مددگار ثابت ہورہا ہے ۔ کیرالا میں آئی ٹی آئی اسٹرم میں بہتر مظاہرہ کے باعث وہاں کامیابی حاصل کرنے والوں کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے ۔ انفو پلس ٹکنالوجی کے صدر نشین سریکانت ایس نے کہا کہ ہماری توجہ اب تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش پر مرکوز ہوگئی ہے ۔۔ N