فارمیسی کالجس میں لکچررس کے تقررات کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : فارمیسی لکچررس کے تقررات کو عمل میں لانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سکریٹری رونالڈ روز نے بتایا کہ محبوب آباد کے سرکاری فارمیسی ریزیڈنشیل کالج میں لکچررس کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کالج پرنسپل اور بی فارمیسی کے لکچررس کی جائیدادوں کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ ماہ 28 تاریخ تک بذریعہ آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے ۔ امیدوار کو چاہئے کہ وہ درخواست کے ساتھ اپنی تمام تفصیلات اور سرٹیفیکٹ کو ڈاؤن لوڈ کرے ۔ مزید و مکمل تفصیلات کے لیے
tswreis.in
پر ملاحظہ کریں ۔۔ A