فارمیسی کونسلنگ پر آج دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 27 نومبر (راست) انٹرمیڈیٹ بی پی سی طلباء و طالبات کیلئے ایمسیٹ (فارمیسی) کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ بی فارمیسی، فارما ڈی اور بائیوٹکنالوجی کورسز میں داخلے دیئے جاتے ہیں۔ یکم ؍ ڈسمبر سے آن لائن رجسٹریشن اور سلاٹ بک کرتے ہوئے اسناد کی تصدیق کرنا ہوگا۔ انٹر بی پی سی ایمسیٹ طلبہ کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 28 نومبر کو 11 تا 2 بجے دن کونسلنگ گائیڈنس پروگرام ہے۔ جناب ایم اے حمید کیریئر لکچر کے ذریعہ رہنمائی کریں گے۔