حیدرآباد : فارم ہاؤز پر جاری قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 87 ہزار روپئے نقد رقم اور 9 موبائیل فون کے علاوہ 4 گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنگارا کلاں میں ونم گووردھن ریڈی کے فارم ہاؤز پر دھاوا کیا ۔ پولیس نے کارروائی میں فارم ہاؤزکے مالک اور آرگنائزر 56سالہ ونم گووردھن ریڈی 56سالہ ، نریندر 49 سالہ ، ایس دیویندر ریڈی 34 سالہ ، سمپت ریڈی 40سالہ ستیم ریڈی ، 53 سالہ کونڈل ریڈی ، 43سالہ اننت ریڈی ، 52سالہ سرینواس ، ڈی رمیش کمار ، وینگل راؤ ، وینکٹ ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ چند روز سے گووردھن اپنے فارم ہاؤز میں قماربازی کا ٹھکانہ چلا رہا تھا ۔ ایس او ٹی نے اس ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ۔