فارم ہاوز میں ایرگن سے کمسن لڑکی کی موت

   

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے جناردم منڈل میں ایرگن چلنے سے ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ موضع کے ایک فام ہاوز میں آج یہ واقعہ پیش آیا ۔ مقامی عوام کے مطابق لڑکی دیگر کے ساتھ ایرگن سے کھیل میں مصروف تھی کہ اچانک ایر گن کے چل جانے سے 4 سالہ سانوی کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ بندروں کو مارنے کیلئے یہ ایرگن فارم ہاوز میں رکھی گئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع