حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) ایک خاندان کیلئے سیر و تفریح اذیت میں بدل گئی جب فارم ہاوز میں ناقابل یقین تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم اس خاندان کے ساتھ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ تاہم چند افراد شدید طور پر متاثر ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آغاپورہ نامپلی کے ایک خاندان کے افراد سیر و تفریح کیلئے جل پلی پہونچے ۔ ایک فارم ہاوز میں وہ خوشگوار انداز میں وقت گذار رہے تھے کہ اس دوران ایک آفت ان پر ٹوٹ پڑی فارم ہاوز میں موجود سوئمنگ پول میں چند افراد تیراکی کیلئے اتر ے تھے کہ اس دوران برقی شاک سے چند افراد متاثر ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد پہونچائی گئی اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آغاپورہ کے تین خاندانوں کے تقریباً 50 سے زائد افراد جن میں بچوں کی اکثریت تھی فارم ہاوز پہونچے اور تیراکی کیلئے سوئمنگ پول میں اترے ہی تھے کہ برقی شاک کی زد میں آگئے ۔ ذرائع کے مطابق برقی تار کا کچھ حصہ کٹا ہوا تھا جو پانی میں گرگیا ۔ جس کے سبب برقی رو سوئمنگ پول کے پانی میں دوڑ گئی جس سے یہ افراد بے خبر تھے ۔ ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ ع