حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم بھونگیر زون نے قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس وی ٹی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے نواحی علاقہ کے فارم ہاوز جگدیشور ریڈی فارم ہاوز جو مینگو گارڈن سے بھی جانا جاتا ہے کہ پر دھاوا کیا اور 16 قمار بازوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 4,09,190 لاکھ روپئے نقد رقم 15 موبائل فون اور 6 سٹ کارڈز کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کو خفیہ طور پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس سے مینگو گارڈن میں تین پتوں کا کھیل جاری ہے ۔ ایس او ٹی نے دھاوا کرتے ہوئے 48 سالہ سومی ریڈی 35 سالہ سدھاکر 40 سالہ مکیش 40 سالہ بھاسکر 45 سالہ سری راملو 39 سالہ بی بھاسکر 63 سالہ یادیا 27 سالہ ویکٹیش 48 سالہ وینکٹیشولو 36 سالہ بابو 32 سالہ سائی کمار 45 سالہ نریندر 42 سالہ کرشنا 55 سالہ لنگا مورتی اور 45 سالہ سرینواس ریڈی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے قمار بازوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ۔