فاروق احمد صدیقی بھینسہ ٹی آر ایس ٹاؤن صدر منتخب

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ ۔ مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی ہدایت پر زیر صدارت جی مورلی گوڈ اے ایم سی سابقہ چیرمین ، کرشنا اے ایم سی چیرمین اور سید آصف اے ایم سی نائب چیرمین عمل میں آئی۔ جس میں ٹی آر ایس ٹاون صدر فاروق احمد صدیقی ،اقلیتی صدر سید علی ہاشمی ،بی۔سی صدر ڈی سائی ناتھ ، ایس۔سی صدر جادو سوماجی ، یوتھ صدر سوریا نارائن ،کسان سنگم صدر محمد سراج الدین ، سوشل میڈیا انچارج محمد عامر اور خاتون یونٹ صدر ایم سوچیتا کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس پر مقامی رکن اسمبلی مدھول جی وٹھل ریڈی نے نو منتخبہ جدید کمیٹیوں کے صدور و اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے شب و روز متحرک رہنے کی ہدایت دی بعد ازاں ارکان کی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔