فاروق حسین کی بی آر ایس امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل

   

سدی پیٹ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فاروق حسین سابق ایم ایل سی و انچارج دوباک اسمبلی حلقہ نے اپنے حلقہ اسمبلی میں انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ کے دوران عوامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پارٹی ریاست تلنگانہ کو گجرات اور اترپردیش کی طرح تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مفاہمت ہے۔ بی جے پی نے اقتدار پر آنے کے بعد زعفرانی سونچ کے تحت عمل آوری شروع کردی ہے اور اقلیتوں کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونے پر ملک میں کامن سیول کوڈ کے نفاذ کے لئے اقدامات کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والی بی جے پی کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ آر ایس ایس کے مشورے پر بی جے پی کام کررہی ہے اور تجاویز پیش کرتی ہے۔ فاروق حسین نے رائے دہندگان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار دوباک حلقہ اسمبلی میں کوتتہ پربھاکر ریڈی کے کار کے نشان کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کریں۔